ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عراق کی تعمیر نو کے لیے امدادی اجلاس آج کویت میں

عراق کی تعمیر نو کے لیے امدادی اجلاس آج کویت میں

Mon, 12 Feb 2018 21:11:35    S.O. News Service

بغداد 12فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کویت میں آج پیر کو عراق کی تعمیر نو کے موضوع پر ایک بین الاقوامی امدادی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپی یونین اور عالمی بینک بھی اس تین روزہ اجلاس کے شریک میزبان ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد عراق کے تباہ شدہ علاقوں کی دوبارہ تعمیر کے لیے مالی وسائل جمع کرنا ہے۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے مطابق کئی دہائیوں سے عائد پابندیوں اور جنگ کی تباہ کاریوں کی وجہ سے عراق کو اپنے ہاں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے کم از کم بھی سو ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔


Share: